صوابی،گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 یار حسین کورونا کی وجہ سے بند
صوابی(بیورورپورٹ) گورنمنٹ ہائی سکو ل نمبر2یار حسین ضلع صوابی کے چار اساتذہ اور طلباء میں کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چھوٹا لاہور نے سکول ہذا کو بند کر دیا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمود اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چھوٹا لاہور نے میڈیا کو بتایا کہ گورنمنٹ ہائی سکو ل نمبر2یار حسین کے اساتذہ اور طلباء کے کرونا ٹیسٹ کرائے گئے جن میں سے چار اساتذہ اور طلباء کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا انہوں نے کرونا وائرس کے مزید پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر پیر کی دوپہر سکول ہذا کو بند کر دیا انہوں نے بتایا کہ ان چاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ سکول ہذا نے حکومتی ایس او پیز پر عمل بھی نہیں ہو رہا تھا۔