بھانہ ماڑی،قمار بازی  کے اڈہ پر چھاپہ،5 گرفتار

  بھانہ ماڑی،قمار بازی  کے اڈہ پر چھاپہ،5 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران قمار بازی میں مصروف 5افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والے قماربازوں کے قبضے سے داو پر لگی رقم 80ہزار روپے،آلات قماربازی بھی برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی  سبرب احتراز خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ تھانہ بھانہ ماڑی  کی حدود امین چوک میں چند افراد قماربازی میں مصروف ہے جس پر ڈی ایس پی احتراز خان کی  نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سردارحسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ قمار بازی میں مصروف 5 افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں عابد، بہرام،شہنشاہ،عظیم اورشہزاد شامل ہیں،جن کے قبضے سے داو پر لگی رقم 80ہزار روپے اورآلات قماربازی بھی برآمد کر لی گئی ہے،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے