صوابی،خاتون کے اندھے قتل کا ڈراپ سین،شوہر گرفتار
صوابی(بیورورپورٹ)چھوٹا لاہور پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کوٹریس کر کے مقتولہ کی شوہر کو گرفتار کر لیا ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چند روز قبل تھانہ لاہور پولیس نے دوران گشت پشاور اسلام آباد موٹر وے کے کنارے سے ایک خاتون کی قتل شدہ لاش ملی تھی جسے پولیس نے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد امانتاً دفنا دیا تھا اس اندھے قتل کا ڈی پی او عمران شاہد نے سختی سے نوٹس لے کر نامعلوم ملزمان کو ٹریس اور گرفتار کرنے کے لئے ڈی ایس پی تاج محمد خان، ایس ایچ او آئین خان، تفتیشی آفیسر زاہد علی خان، اے ایس آئیز سعید خان اور ارسلا خان پر مشتمل ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید خطوط پر تفتیش کر کے اس اندھے قتل کو ٹریس کر لیا۔ مقتولہ کی والدہ نے لاش کی شناخت کر لی اور مسماۃ (خ) سکنہ چمکنی پشاور نے اپنی بیٹی کی قتل کی دعویداری ان کی شوہر اختر حسین سکنہ رجڑ چارسدہ پر کی۔مقتولہ کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم شوہر نے اپنی بیوی کو گھریلو ناچاقی کے تنازغہ پر قتل کیا۔ ملزم نے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی مسماۃ (س)کو پکنک کے بہانے لا کر تیز دہار آلے سے ذبح کیا پولیس نے ملزم کے قبضے سے آلہ قتل چھری بر آمد کر لی اور عدالت میں اعتراف جرم بھی کر لیا۔