رستم،ٹریفک حادثے میں زخمی  بچہ ہسپتال میں دم توڑ دیا گیا 

رستم،ٹریفک حادثے میں زخمی  بچہ ہسپتال میں دم توڑ دیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رستم(نمائندہ پاکستان) ٹریفک حادثے میں زخمی بچہ ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ واقعات کے مطابق گزشتہ روز توحید آباد رستم کے رہائشی محبوب الہی اپنے چھ سالہ بیٹے حسان علی کے ساتھ چنگ چی میں سوار شہباز گڑھی موڑ میں ٹرک سے تصادم کے نتیجے میں باپ اور بیٹا شدید زخمی ہوئے تھے جس کو جائے حادثہ سے ریسکیو 1122 نے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا تھا جہاں پر چھ سالہ بچہ حسان علی زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ دیا چھ سالہ بچے کی ناگہانی وفات پر علاقہ میں فضا افسردہ ہر آنکھ اشکبار دیکھائی دیں رہا تھا۔ یاد رہے کہ تھانہ شہباز گڑھی پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لیکر ڈرائیور عادل زمان ولد شریف سکنہ بونیر کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔