مریم نواز کی خواتین ونگ سے ناشتے پر ملاقات
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پیرکی صبح خواتین وِنگ کی عہدیداروں سے ناشتے پر ملاقات کی۔مریم نواز نے وومن ونگ کی عہدیداران اور کارکنان سے ملاقات کے دوران ان کی خیریت دریافت کی گئی اور جلسے میں شرکت پرشکریہ بھی ادا کیا۔مریم نواز نے خواتین سے گفتگو کے دوران وومن ونگ اور پارٹی کارکنان خواتین سے کہا کہ آپ لوگ لاہور آئیں مجھ سے ضرور ملیں۔اس دوران مریم نواز خواتین سے گھل مل گئیں اور فردا فردا خواتین کے جواب بھی دیئے۔