کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں سندھ حکومت کا ہاتھ نہیں،سعید غنی

  کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں سندھ حکومت کا ہاتھ نہیں،سعید غنی

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیراطلاعات سعید غنی نے کہاہے کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایت پر نہیں ہوئی ہے۔وزیر تعلیم  نے کہا کہ کیپٹن صفدر نے جو کیا نا مناسب تھا، لیکن پولیس نے جس طرح گرفتاری کی وہ قابلِ مذمت ہے۔پولیس کا یہ اقدام اپوزیشن کے خلاف سازش کا حصہ ہے، ہم پی ڈی ایم میں خلیج ڈالنے کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔سعید غنی نے کہاکہ  کیپٹن صفدر کی گرفتاری سندھ حکومت کے دباؤ پر نہیں ہوئی، ایف آئی آر شام 7 بجے درج نہیں ہوئی، وقت غلط لکھا گیا ہے، گرفتاری کا فیصلہ سندھ حکومت کو اعتماد میں لے کرناچاہے تھا۔صوبائی وزیر  نے کہاکہ کیپٹن(ریٹائرڈ)صفدر کی گرفتاری ریاستی دہشتگردی ہے، اگر گرفتاری کے لیے ہمیں کہا بھی جاتا تو نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کا یہ اقدام پی ڈی ایم کی جماعتوں میں خلیج پیدا کرنے کی سازش کا حصہ ہے، پی ڈی ایم میں خلیج پیدا کرنے کی سازش ناکام بنائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -