کرپشن کیسوں کو منتقی انجام تک پہنچائیں گے، اپوزیشن کو اب کوئی رعایت نہیں ملے گی: عمران خان 

کرپشن کیسوں کو منتقی انجام تک پہنچائیں گے، اپوزیشن کو اب کوئی رعایت نہیں ملے ...

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی وزراء کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا۔اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کسی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی، کرپشن کیسز کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کو  اب کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی، اپوزیشن کے اداروں کے خلاف بیانیے پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔وزیراعظم نے ہدایات جاری کیں کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں  کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا  کہ ماحولیاتی تحفظ کیلئے کام کرنے والے رضاکار ہمارے ہیرو ہیں، جزا اور سزا کے نظام سے ہی معاشرے ترقی کرتے ہیں، کلین اینڈ گرین پروگرام میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ڈپٹی کمشنرز کو مراعات جبکہ ناقص کارکردگی والوں کو سزائیں دیں گے۔ پیر کے روز کلین اینڈ گرین انڈیکس ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک امین اسلم اور زرتاج گل سمیت ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت کے تمام حکام کو مبارکباد دیتاہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں رضاکارانہ خدمات کا بہت جذبہ ہے۔ پاکستان وہ خوش قسمت ملک ہے جہاں رفاہ عامہ کے کاموں میں بھرپور حصہ لیا جاتا ہے۔ شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر کے دوران قوم کے جذبے سے بہت متاثر ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستانی عوام کے جذبے سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھایا جاتا رہا۔ قدرت نے پاکستان کو نعمتوں اور وسائل سے مالا مال کیا ہے لیکن ہم نے اپنی آنکھوں کے سامنے جنگلات تباہ ہوتے دیکھے ہیں۔ ماضی میں پشاور کو پھولوں کو شہر کہا جاتا تھا۔ تبدیلی لانے کے لئے سب سے پہلے ارادہ اور پھر منصبوہ بندی ضروری ہوتی ہے۔ کراچی کو روشنیوں کا شہر کہا جاتا تھا جہاں اب گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20سالوں کے دوران لاہور سے 70فیصد درخت کاٹ دئیے گئے ہیں۔ درخت ہمیں آکسیجن فراہم کرتے اور آلودگی کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ کورونا وباء کے خلاف موجودہ حکومت کی کامیابی کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ پاکستان کے مقابلے میں بھارت میں کورونا کے باعث بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ ہمیں آئندہ نسلوں کے مستقبل کو بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے سب سے پہلے لوگوں میں شعور بیدار کرنا ہے۔۔ وزیراؑعظم عمران خان نے کہا کہ آلودگی اور گندگی کے باعث بے شمار بیماریاں جنم لیتی ہیں گندگی دریاؤں میں ڈالی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کورونا سے بچاؤ کی احتیاچی تدابیر جاری رکھیں۔ آئندہ دو ماہ کے دوران کورونا وبا میں دوبارہ تیزی آ سکتی ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کی ساری گندگی سمندر میں ڈالی جاری ہے، ہر شاہراہ پر کچرا موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ انتظامیہ اور عوام مل کر شجر کاری پر توجہ دیں تاکہ آنے والی نسلوں کو سازگار ماحول فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی نعمتوں کی قدر نہ کرکے ہم ماحولیاتی تباہی کے دھانے پر پہنچ چکے ہیں۔

عمران خان

مزید :

صفحہ اول -