جماعت اسلامی سندھ کے  نومنتخب ضلعی امراء کا اعلان

جماعت اسلامی سندھ کے  نومنتخب ضلعی امراء کا اعلان

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)  امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے دستور جماعت کی دفعہ 68کے تحت ارکان جماعت کی رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے امیر صوبہ محمد حسین محنتی سے مشاورت کے بعد سیشن 2020-22کے لیئے سندھ کے ضلعی امراء کے تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئندہ 2 سال کی میقات کے لیے نومنتخب ضلعی امراء میں وسطی کراچی کے لیے منعم ظفر خان،گلبرگ وسطی فاروق نعمت اللہ، شمالی کراچی محمد یوسف، شرقی کراچی سید شاہد ہاشمی،جنوبی کراچی سید عبد الرشید،قائدین کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ،ایئر پورٹ توفیق الدین صدیقی،ملیر کراچی محمد اسلام،کورنگی کراچی عبد الجمیل،حیدرآباد عقیل احمد خان،مٹیاری فقیر محمد لاکھو، ٹھٹھہ الطاف احمد ملاح،بدین سید علی مردان شاہ گیلانی،سانگھڑ رفیق احمد منصوری،میر پور خاص محمد افضال آرائیں،ٹنڈو الہیار دیدار حسین بہرانی،ٹنڈو محمد خان حافظ لعل محمد،جامشورو حافظ محمد صالح،تھرپارکر عبد السبحان سمیجو،عمر کوٹ خلیل احمد کھوکھر،سکھر مولانا سلطان احمد لاشاری،نواب شاہ سرور احمد قریشی،نوشہروفیروز شبیر احمد خانزادہ ایڈوکیٹ،خیر پورمیرس مولانا ثناء اللہ جونیجو،گھوٹکی تشکیل احمد صدیقی،لاڑکانہ قاری ابو زبیر جکھرو،شکارپور عبد الرحمن منگریو،جیکب آباد حاجی دیدار علی لاشاری،کشمور آغا عبد الفتاح پٹھان،قمبر شہداد کوٹ ڈاکٹر امتیاز احمد شیخ جبکہ دادو سے مولانا واحد بخش ببرشامل ہیں،نومنتخب مراء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دستور جماعت کی دفعہ 69کے تحت امیر صوبہ یا ان کے مقرر کردہ نمائندے کے روبرو حلف کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ 

اعلان 

مزید :

صفحہ اول -