اوکاڑہ، زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت 5افراد جاں بحق، 3زخمی 

اوکاڑہ، زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت 5افراد جاں بحق، 3زخمی 

  

 اوکاڑہ، گیمبر (نامہ نگاران، بیورو رپورٹ)زیر تعمیر مکان کی چھت گر کے نتیجہ میں خاتون سمیت5افراد جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں 4کمسن بچے بھی شامل ہیں جبکہ3شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اڈا گیمبر کے نواحی گاؤں 60/4-Lمیں عمران کے زیر تعمیر مکان کی چھت پر ملبہ رکھا ہوا تھا۔چھت ملبے کا وزن برداشت نہ کر سکی اور گر گئی چھت کے نیچے 25سالہ پروین زوجہ عمران اسکی5دن کی بچی 4سالہ محمد عدیل ولد صدام حسین 3سالہ ایمان فاطمہ دختر بلال 2سالہ صدیقہ دختر دختر بلال اور4سالہ شکیل ولد عمران سوئے تھے کہ اچانک چھت گر نے سے پروین اس کی 5دن کی بچی،محمد عدیل،ایمان فاطمہ،صدیقہ ملبے تلے دب کر شدید چوٹیں آنے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 3افراد شدید زخمی ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی 3ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ریسکیو1122نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو باہر نکالا زخمی 4سالہ شکیل ک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا اچانک حادثے سے5افراد کے جاں بحق ہوجانے سے گاؤں میں سوگ کا سماں چھا گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔

جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -