کوئی شبہ نہیں حکومت میں انتظامی بہتری کی گنجائش ہے،فواد چودھری کا اعتراف

کوئی شبہ نہیں حکومت میں انتظامی بہتری کی گنجائش ہے،فواد چودھری کا اعتراف
کوئی شبہ نہیں حکومت میں انتظامی بہتری کی گنجائش ہے،فواد چودھری کا اعتراف

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوادچودھری نے اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ کوئی شبہ نہیں کہ حکومت میں انتظامی بہتری کی گنجائش ہے،خامیاں ہوں بھی تو کیا یہ ملک شریف،زرداری یاان کے بچوں کے حوالے کر سکتے ہیں؟۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ کوئی شبہ نہیں حکومت میں انتظامی بہتری کی گنجائش ہے،لوگوں کی امیدیں پوری کرنے کیلئے بڑے فیصلے ضروری ہیں،خامیاں ہوں بھی تو کیا یہ ملک شریف،زرداری یاان کے بچوں کے حوالے کر سکتے ہیں؟۔

فواد چودھری کاکہنا تھا کہ عمران خان کے قد کا ایک آدمی بھی ہے اپوزیشن کے پاس؟،پی ڈی ایم کی ناکامی عمران خان سے زیادہ ملک کی ضرورت ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -