وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کے باوجود ازالہ نہیں ہورہا،شہری عدالت پہنچ گیا

وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کے باوجود ازالہ نہیں ہورہا،شہری عدالت پہنچ گیا
وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کے باوجود ازالہ نہیں ہورہا،شہری عدالت پہنچ گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کے باوجود ازالہ نہ ہونے پر شہری عدالت پہنچ گیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ دعویٰ کیاگیا20 سے 41 روز میں ہر قسم کی شکایت دور کردی جائے گی ،جب عوام کے مسائل حل ہی نہیں کرنے تو پاکستان سٹیزن پورٹل کیوں بنایا گیا،درخواست میں وفاقی حکومت، ڈائریکٹر آئی ٹی بورڈ اور دیگر کو فریق بنایاگیا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیاکہ کس قسم کی شکایت وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر کی گئی ؟،درخواست گزار نے کہاکہ 200 سے زائد شکایات کی ہیں مگر مقررہ وقت پر جواب نہیں دیاگیا، عدالت نے کہاکہ آپ نے ذاتی نوعیت کی شکایت کی اس میں پورٹل کیا کرے؟،کیاخاندانی جھگڑوں میں بھی وزیراعظم ہاﺅس مداخلت کرے؟۔درخواست گزار نے کہاکہ وزیراعظم نے عوام کے مسائل کی فوری حل کیلئے سٹیزن پورٹل قائم کیا،عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہاکہ بعد میں مناسب حکم جاری کیاجائے گا ۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -سندھ -کراچی -