نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کیس، رانا ثناءاللہ اور کیپٹن صفدر کی ضمانتوں میں توسیع 

نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کیس، رانا ثناءاللہ اور کیپٹن صفدر کی ضمانتوں ...
نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کیس، رانا ثناءاللہ اور کیپٹن صفدر کی ضمانتوں میں توسیع 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کیس میں کیپٹن صفدر اور رانا ثناءاللہ کی ضمانت میں 23 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے ن لیگی رہنماﺅں کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے گرفتاری سے روک دیاہے ۔وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب کی مدعیت میں جو مقدمہ بنایا گیاہے وہ بے بنیاد اور سیاسی ہے کیونکہ وقوعہ کے موقع پر رانا ثناءاللہ اور کیپٹن صفدر موجود ہی نہیں تھے ، دونوں تحقیقات میں بھی تعاون کر رہے ہیں اس لیے ضمانت منظور کی جائے ۔عدالت نے پراسیکیوشن کو بھی حکم دیاہے کہ وہ مقدمے کا مکمل ریکارڈ پیش کتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کریں ۔

یاد رہے کہ مریم نوازشریف کی نیب میں پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا تھا جس میں پتھراﺅ بھی دیکھنے میں آیا تھا ، حالات کشیدگی کے باعث نیب نے مریم نوازشریف کی طلبی کو منسوخ کر دیا تھا ۔

مزید :

قومی -