آوارہ کتوں کی بہتات اور ویکسین کی کمی کا کیس :ریبیزکنٹرول پروگرام کی پیشرفت رپورٹ طلب 

آوارہ کتوں کی بہتات اور ویکسین کی کمی کا کیس :ریبیزکنٹرول پروگرام کی پیشرفت ...
آوارہ کتوں کی بہتات اور ویکسین کی کمی کا کیس :ریبیزکنٹرول پروگرام کی پیشرفت رپورٹ طلب 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آوارہ کتوں کی بہتات اور ویکسین کی کمی کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے ریبیزکنٹرول پروگرام کی پیشرفت رپورٹ طلب کرلی اورکے ایم سی اور ڈی ایم سیز کو آوارہ کتوں سے متعلق کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کی بہتات اور ویکسین کی کمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے استفسار کیا کہ کتوں کی نس بندی کے منصوبہ پر کہاں تک کام ہوا؟،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ ابھی تک تو آپ پی سی ون سے آگے نہیں بڑھ سکے ،عدالت نے استفسار کیا کہ ٹاسک فورس کیا کررہی ہے؟کتوں کے کاٹنے میں کمی آئی یا نہیں ؟۔

عدالت نے کہاکہ ترکش ماڈل ترکش ماڈل کرتے رہتے ہیں کیاہوااس منصوبے کا؟،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ ہسپتالوں کو ویکسین فراہم کریں،آوارہ کتوں کاسدباب کریں یہ آپ کی ذمہ داری ہے،ٹاسک فورس کو اپنا کام تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔

سیکرٹری بلدیات نے کہاکہ ہیلپ لائن پر موصول شکایتوں اورکارکردگی رپورٹ پیش کردی ہے،عدالت نے ریبیزکنٹرول پروگرام کی پیشرفت رپورٹ طلب کرلی اورکے ایم سی اور ڈی ایم سیز کو آوارہ کتوں سے متعلق کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کردی ،عدالت نے سماعت11 نومبر تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -