ایل این جی ریفرنس: شاہد خاقان و دیگر ملزموں پر فوری فرد جرم کی تاریخ مقرر کرنے کی نیب کی استدعا مسترد

ایل این جی ریفرنس: شاہد خاقان و دیگر ملزموں پر فوری فرد جرم کی تاریخ مقرر کرنے ...
ایل این جی ریفرنس: شاہد خاقان و دیگر ملزموں پر فوری فرد جرم کی تاریخ مقرر کرنے کی نیب کی استدعا مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں شاہدخاقان ودیگر پر فوری فرد جرم کی تاریخ مقرر کرنے کی نیب کی استدعا مستردکردی،عدالت نے کہاکہ پہلے غیرملکی ملزموں سے متعلق فیصلہ کریں گے ،غیرملکی ملزموں کو دوبارہ سمن بھیجنے ہیں یا وارنٹ اس کافیصلہ کریں گے ۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی،2 غیرملکی گواہان کی طلبی کے نوٹس بھیجنے سے متعلق تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ،نیب نے فلپ ناٹمین اورشناصادق کا کیس الگ کرنے کی درخواست کردی۔
نیب نے کہاکہ غیرملکی گواہان کو نوٹس پہنچانے میں بہت وقت لگ جائے گا،نیب نے شاہد خاقان عباسی و دیگر پر فرد جرم کی استدعا کردی ،نیب نے کہاکہ عدالت غیرملکی ملزموں کاکیس الگ کرکے شاہد خاقان پر فردجرم عائد کرے،شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ نے نیب درخواست کی مخالفت کردی ،بیرسٹر ظفراللہ نے کہاکہ غیرملکی ملزم نہیں آرہے تو پہلے وارنٹ جاری کئے جائیں ۔
عدالت نے شاہدخاقان ودیگر پر فوری فرد جرم کی تاریخ مقرر کرنے کی نیب کی استدعا مستردکردی،عدالت نے کہاکہ پہلے غیرملکی ملزموں سے متعلق فیصلہ کریں گے ،غیرملکی ملزموں کو دوبارہ سمن بھیجنے ہیں یا وارنٹ اس کافیصلہ کریں گے ،عدالت نے کہاکہ دفتر خارجہ کے ذریعے بھیجے گئے سمن کی تعمیلی رپورٹ آنے کاانتظار کرلیتے ہیں ۔