سعد رفیق کے فیصلے کی آبزرویشنز عبوری ہے،سپریم کورٹ،چائنہ کٹنگ کے شریک ملزم کووعدہ معاف گواہ بنانے کیخلاف درخواست خارج

سعد رفیق کے فیصلے کی آبزرویشنز عبوری ہے،سپریم کورٹ،چائنہ کٹنگ کے شریک ملزم ...
سعد رفیق کے فیصلے کی آبزرویشنز عبوری ہے،سپریم کورٹ،چائنہ کٹنگ کے شریک ملزم کووعدہ معاف گواہ بنانے کیخلاف درخواست خارج

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے چائنہ کٹنگ کیس کے شریک ملزم کووعدہ معاف گواہ بنانے کیخلاف دائر درخواست خارج کردی۔جسٹس مظاہر نقوی نے کہاکہ سعد رفیق کے فیصلے کی آبزرویشنزعبوری ہے،ان کو حتمی مان لیا جائے تو پھر ٹرائل کیسے ہوگا؟۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں کراچی میں چائنہ کٹنگ کے ملزم کووعدہ معاف گواہ بنانے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل ملزم لطیف کھوسہ نے کہا کہ نیب نے قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں،جسٹس مظاہر نقوی نے کہاکہ آج کل سیاسی تقاریرزیادہ اورقانون کی بات کم ہوتی ہے،لوگوں کاسارزور صرف ٹی وی کے ٹکرز چلوانے پر ہوتا ہے ،کھوسہ صاحب آپ قانونی بندے ہیں لیکن بات سیاسی کررہے ہیں ۔

لطیف کھوسہ کی جانب سے سعد رفیق کیس کے فیصلے کاحوالہ دیا گیا جس پر جسٹس مظاہر نقوی نے کہاکہ سعد رفیق کے فیصلے کی آبزرویشنز عبوری ہے،ان کو حتمی مان لیا جائے تو پھر ٹرائل کیسے ہوگا؟۔

وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ نیب عدالتی فیصلوں کیساتھ فراڈ کرتا ہے،جسٹس مظاہر نقوی نے کہاکہ کسی ادارے پر کمنٹس نہیں کریں گے ، آپ کو جو تحفظات ہیں وہ ٹرائل کورٹ کو بتائیں،وعدہ معاف گواہ پر اعتراض پہلے ٹرائل کورٹ میں اٹھائیں ، فوجداری قانون سمجھنے والے کے منہ سے یہ بات اچھی نہیں لگتی ۔ملزم جاوید اقبال پر 19 ایکڑسرکاری زمین پر قبضے اور تعمیرات کاالزام ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -