پنجاب حکومت کا26 اکتوبر کو اورنج ٹرین کا باقاعدہ افتتاح کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا26 اکتوبر کو اورنج ٹرین کا باقاعدہ افتتاح کا فیصلہ
پنجاب حکومت کا26 اکتوبر کو اورنج ٹرین کا باقاعدہ افتتاح کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے 26 اکتوبر کو اورنج ٹرین کا باقاعدہ افتتاح کا فیصلہ کیا ہے،اورنج ٹرین کاٹکٹ40 روپے ہوگا۔
نجی ٹی وی جی این این نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ میٹرو اورنج لائن ٹرین کو گرین سگنل مل گیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے 26 اکتوبر کو اورنج ٹرین کا باقاعدہ افتتاح کا فیصلہ کیا ہے،وزیرعلیٰ پنجاب ،وزرا،ارکان اسمبلی کے ہمراہ ٹرین میں سفر کریں گے ۔
حکومت پنجاب نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا یکطرفہ کرایہ 40 روپے مقرر کردیا،سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کرایے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھجی نے کہاہے کہ حکومت عوام کے پیسوں سے شروع کردہ منصوبوں کی تکمیل کررہی ہے ،تحریک انصاف عوام کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ،انہوں نے کہاکہ سابق حکومت کے نامکمل منصوبوں کو مکمل کرکے عوام کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں ۔