رمضان شوگر ملز ریفرنس : وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت31 اکتوبر تک ملتوی 

رمضان شوگر ملز ریفرنس : وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت31 اکتوبر تک ملتوی 
رمضان شوگر ملز ریفرنس : وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت31 اکتوبر تک ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت وکلا کی ہڑتال کے باعث31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی ،نیب نے حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کردیا،حمزہ شہباز کو احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری کی عدالت میں پیش کیاگیا۔
جج احتساب عدالت نے کہا کہ حمزہ شہباز آپ کو کورونا وائرس ہوا تھا،حمزہ شہباز نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ جی مجھ کورونا ہواتھا،اب ٹھیک ہو گیا ہوں۔
امجد پرویز کے ایسوسی ایٹ نے کہاکہ پنجاب بار کونسل کی ہڑتال ہے،بحث نہیں کر سکتے ،عدالت نے ہڑتال کے باعث سماعت31 اکتوبر تک ملتوی کردی۔