آرمینیا کے ساتھ کشیدگی پر پاکستان نے آذر بائیجان کو اپنا پیغام پہنچا دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آذر بائیجان کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہواہے جس دوران پاکستان کی جانب سے آرمینیا کی جانب سے آذربائیجان کی شہری آبادی پر گولہ باری کی مذمت کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطے کے دوران دو طرفہ تعلقات ، علاقائی صورتحال اور آرمینیا کے ساتھ جاری کشیدگی کے معاملات پر گفتگو کی گئی ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آرمینیا کی شہری آبادی پر گولہ باری قابل مذمت ہے ، پاکستاان نگورنوکاراباخ کے مسئلے پرآذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتے ہیں، آذربائیجان کے وزیرخارجہ نے پاکستان کی بھرپورحمایت پرشکریہ اداکیا۔