منی لانڈرنگ کیس: شہبازشریف کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد

منی لانڈرنگ کیس: شہبازشریف کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد
منی لانڈرنگ کیس: شہبازشریف کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی نیب کی درخواست مسترد کردی اورجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت کے رو برو پیش کیا گیا،شہبازشریف کو احتساب عدالت کے جج جوادالحسن کی عدالت میں پیش کیاگیا،نیب نے شہبازشریف کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی،وکیل امجد پرویزکے موجود نہ ہونے پر شہبازشریف نے خود دلائل دیئے۔

شہبازشریف نے کہاجو سوالنامے دیئے وہ دوبارہ دے دیئے،ان کے جواب دے چکا ہوں ،جو ریفرنس کاحصہ ہیں ،شہبازشریف نے کہاکہ پورے ہفتے میں صرف15 منٹ مجھ سے تفتیش ہوئی ،ان 15 منٹوں میں وہی سوال کئے جو پہلے کئے ،نیب والے تو سوالنامہ دیکر اٹھ کر جا رہے تھے میں نے انہیں روکا۔

شہبازشریف نے دعویٰ کیا مجھے نیب کی حراست میں 85 روز ہوگئے ہیں ،شہبازشریف کے بیان پر نیب کے تفتیشی افسران حیران رہ گئے ،شہبازشریف نے کہا کہ اس سے پہلے بھی نیب کے عقوبت خانے میں رہ چکا ہوں،21 روز یہ ملا لیں تو 85 دن بن جاتے ہیں ،نیب تفتیشی افسر نے کہاکہ شہبازریف کو سوالنامہ دیا،شہبازشریف نے کہاکہ اگر میں جواب نہیں دوں گا تو میرانقصان ہوگا،شہبازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ یہ بات عدالت کہہ چکی ہے میں کوئی جواب نہیں دوں گا،تفتیشی افسر نے کہاکہ شہباز شریف کو مختلف اکاﺅنٹس دکھا کر سوال جواب کئے گئے ،شہبازشریف کو ایک اکاﺅنٹ دکھایاتو انہوں نے کہاکہ میرا ہے مجھے معلوم نہیں ،شہباز شریف نے افضال بھٹی سے قرض لیاجوان کااکاﺅنٹنٹ ہے،یہ دوران تفتیش تعاون نہیں کررہے،تفتیش نامکمل ہے،سلمان شہباز کے اکاﺅنٹ سے ان کو رقوم جاتی رہی ہےں۔

احتساب عدالت نے نیب کی شہبازشریف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ،شہبازشریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی ہدایت کردی ،عدالت نے شہبازشریف کے جوڈیشل ریمانڈ سے متعلق کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو حکم نامہ جاری کردیااورشہبازشریف کو 27 اکتوبر کودوبارہ عدالت پیش کرنے کاحکم دیدیا۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو باقاعدہ حکم نامہ ارسال کردیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -