گوجرانوالہ میں جلسہ، پی ڈی ایم انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

گوجرانوالہ میں جلسہ، پی ڈی ایم انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
گوجرانوالہ میں جلسہ، پی ڈی ایم انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

  

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک)گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کو ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور سڑکیں بلاک کرنے پر انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق جناح اسٹیڈیم میں پی ڈی ایم کے جلسے کی انتظامیہ کے خلاف تھانہ سول لائن میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی خرم دستگیر، محمود بشیر ورک اور ن لیگ کے سٹی صدر سلمان خالد بٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے میں 100 سے زائد نامعلوم افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ مقدمے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی ایم) کے 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ہونے والے جلسے کے لیے پی ڈی ایم اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا، پی ڈی ایم قیادت نے معاہدے کی پاسداری کا یقین دلایا تھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -