کراچی سے عمرکوٹ آنے والی مسافر کوچ اور کار میں تصادم

کراچی سے عمرکوٹ آنے والی مسافر کوچ اور کار میں تصادم
کراچی سے عمرکوٹ آنے والی مسافر کوچ اور کار میں تصادم

  

عمرکوٹ (سید  ریحان شبیر)کراچی سے عمرکوٹ آنےوالی اے سی مسافر کوچ اور تیز رفتار کار میں تصادم ، ایک ہی خاندان کےچار افراد جاں بحق ، تین شدید زخمی دو کی حالت نازک ۔

تفصیلات کےمطابق شام گئے کراچی سے عمرکوٹ آنےوالی اے سی مسافر کوچ اور تیزرفتار کار میں تصادم ہوگیا جس کےنتیجے میں  کار میں سوار چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ، ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی بتایا جاتا ہے جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے ، دو شدید زخمیوں کی حالات نازک بتائی جاتی ہے ، ہلاک ہونے والوں کا تعلق ضلع سانگھڑ سے بتایا گیا ہے، حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی میتیں سول ہسپتال میرپورخاص منتقل کردی گی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -