اسلام آبادہائیکورٹ: انسانی سمگلنگ سے لائی گئی آذربائیجان کی لڑکی کی واپسی کی درخواست منظور
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے انسانی سمگلنگ سے لائی گئی آذربائیجان کی لڑکی کی واپسی کی درخواست منظور کر لی اور لڑکی کو6 نومبر سے قبل واپس بھیجنے کاحکم دیدیا۔
نجی ٹی وی سمانیوز کے مطابق وکیل درخواست گزار نے کہاکہ لڑکی کی واپسی کیلئے 1ہزار ڈالر کا خرچہ ایدھی فاﺅنڈیشن اٹھائے گی ،جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ یہ ریاست کاکام تھا جو ایدھی فاﺅنڈیشن کررہی ہے،عدالت نے استفسارکیا کہ ابھی اگر یہ چلی جائے گی تو ایف آئی اے انکوائری کیسے کرے گی ،لڑکی کے واپس جانے کے باوجود تفتیشی افسر ویڈیو لنک کے ذریعے بیان لے سکے گا۔جج نے کہاکہ جتنے لوگ ایسے کام میں ملوث ہیں سب کے خلاف ایف آئی اے نے کاررروائی کرنی ہے۔