سپیکر قومی اسمبلی خواب میں بھی اپنی یو سی کا الیکشن نہیں جیت سکتا،پی ڈی ایم کوسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی حکمت عملی بنانی چاہئے، زاہد خان
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اے این پی کے ترجمان زاہد خان نے کہاہے کہ سپیکر قومی اسمبلی خواب میں بھی اپنی یو سی کا الیکشن نہیں جیت سکتا،پی ڈی ایم کوسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی حکمت عملی بنانی چاہیے۔
ترجمان اے این پی زاہد خان نے کہاکہ چیئرمین نیب کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں،جو جماعتیں تحفظات کا اظہار کرتی ہیں ان کو چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس دائر کرنا چاہیے،اسمبلیوں سے چیئرمین نیب کے خلاف قرارداد منظور کروانی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ محمد صفدر کی گرفتاری کا معاملہ سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے،سیاسی رہنما دباو¿ برداشت نہیں کرسکتے تو یہ تو بیچارہ آئی جی ہے، سندھ حکومت معاملے کی تحقیقات کر کے حقائق سامنے لائے۔
انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کو حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے تمام آپشنز پر غور کرناچاہئے ، تحریک انصاف کے پاس تو کوئی اکثریت نہیں ،دیگر جماعتوں کو ملا کر اقتدار میں آنے والی حکومت آسانی سے گر سکتی ہے ۔