نیشنل ٹی 20 کپ میں سب سے زیادہ رنز کس نے بنائے اور کس باﺅلر نے سب سے زیادہ وکٹیں اڑائیں؟

نیشنل ٹی 20 کپ میں سب سے زیادہ رنز کس نے بنائے اور کس باﺅلر نے سب سے زیادہ ...
نیشنل ٹی 20 کپ میں سب سے زیادہ رنز کس نے بنائے اور کس باﺅلر نے سب سے زیادہ وکٹیں اڑائیں؟
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ٹی 20 کپ میں سب سے زیادہ رنز بنائے جبکہ شاہین شاہ آفریدی سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باﺅلر بنے۔ 
تفصیلات کے مطابق قومی ٹی 20 کپ میں مجموعی رن ریٹ 8.93 رہا جو گزشتہ تمام ایڈیشنز سے زیادہ ہے جبکہ اس سے قبل 2017ءاور 2019ءمیں یہ8.34 تھا، مجموعی طور پر 15 مرتبہ 200 سے زائد رنز بنے، حالیہ سیزن میں خیبرپختونخوا کے فخر زمان420 رنز کے ساتھ بہترین بیٹسمین ثابت ہوئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی 20 وکٹیں حاصل کرکے بیسٹ باﺅلر قرار پائے، قومی ٹی 20 کپ سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کے پاس ہے جنہوں نے 2017ءمیں 432 رنز بنائے تھے۔ 
سدرن پنجاب کے مڈل آرڈر بیٹسمین خوشدل شاہ نے 35گیندوں پر ایونٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا، انہوں نے ٹورنامنٹ میں 177.45 کے سٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے اور سب سے زیادہ 25 چھکے بھی لگائے، ایونٹ میں 90 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی گئی، فاتح ٹیم خیبرپختونخوا کو50 لاکھ اوررنرز اپ سدرن پنجاب کو25 لاکھ روپے ملے۔

مزید :

کھیل -