کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ درج کروانے والے شہری کو اپنی ضمانت کروانے عدالت جانا پڑ گیا 

کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ درج کروانے والے شہری کو اپنی ضمانت کروانے عدالت ...
کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ درج کروانے والے شہری کو اپنی ضمانت کروانے عدالت جانا پڑ گیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں کیپٹن صفدر کے خلاف مزار قائد کے تقدس کی پامالی کیس کا مدعی اشتہاری ملزم وقاص اپنی ضمانت کروانے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن صفدر کے خلاف کیس کا ملزم اشتہاری وقاص نے سندھ ہائیکور ٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے ، جس کی سماعت کچھ دیر میں دو رکنی بینچ کرے گا ۔ درخواست میں کہا گیاہے کہ ملزم کو علم نہیں تھا کہ انہیں عدالت سے بار بار سمن جاری ہوئے ہیں اور انہیں اشتہاری قرار دیدیا گیاہے ، جب علم میں یہ بات آئی ہے تو وہ پیش ہو کر مقدمے کا سامنا کرنا چاہتے ہیں ، گرفتاری کا خدشہ ہے اس لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم وقاص کے خلاف انسداد دہشتگردی کی عدالت میں کیس رجسٹرڈ ہے ۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران مریم نوازشریف نے کیپٹن صفدر کیخلاف مقدمے کے مدعی کے بارے میں معلومات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مقدمہ درج کروانے والے شخص کا نام وقاص احمد خان ہے جو دہشت گردی عدالت کا مفرور ہے اور یہ مقدمہ سپر ہائی وے تھانے میں درج ہوا ہے، یہ جو پرچے درج کرواتے ہیں کبھی دہشت گردیاو ر کبھی غداری کے، ان کے مدعی ایک جیسے ہی کیوں ہوتے ہیں، مدعی ایسے کیوں ہوتے ہیں جن کا اتنا لمبا کریمنل ریکارڈ ہوتا ہے، میں یہ انکشاف بھی کر دوں کہ کیپٹن (ر) صفدر کو دھمکیاں بہت دیر سے آ رہی تھیں کہ ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے اور یہ اعلیٰ سطح سے آ رہی تھیں، اس معاملے میں ذاتی عناد بھی شامل ہے اور اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ دھمکیوں سے نواز شریف اور مریم نواز مرعوب ہو جائے گی یا پی ڈی ایم کے اتحاد میں فرق آئے گا یہ اس کی خام خیالی ہے، میرے اردگرد موجود لوگ جن کے ساتھ میرے رشتے ہیں، ان کے ذریعے مجھے بلیک میل کرنے سے بہتر ہے میں یہاں بیٹھی ہوں آ مجھے گرفتار لو۔ 

مزید :

قومی -