اسلام آبادہائیکورٹ:نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کروانے کیلئے درخواست دائر

اسلام آبادہائیکورٹ:نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کروانے کیلئے ...
اسلام آبادہائیکورٹ:نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کروانے کیلئے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ میں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کروانے کیلئے درخواست دائرکر دی گئی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ حکومتی نمائندوں کے مطابق نوازشریف نے جعلی میڈیکل رپورٹس جمع کروائیں ،نوازشریف لندن میں علاج کے بجائے ملک اور ملکی اداروں کو بدنام کررہے ہیں،نوازشریف متنازع تقاریر کرکے بھارتی پالیسی کو سپورٹ کررہے ہیں ، نوازشریف کی تقاریر کامقصد پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں رکھنا ہے ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے کہ جعلی میڈیکل رپورٹس کس نے بنائیں؟۔