چند روز سے سیاسی بہروپیوں نے ایک ڈرامہ رچا رکھا ہے، شبلی فراز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ چند روز سے سیاسی بہروپیوں نے ایک ڈرامہ رچا رکھا ہے، اس ڈرامے کا واحد مقصد اپنے ادوار میں کی گئی بے تحاشا کرپشن پر پردہ ڈالنا ہے۔
سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ لوگ قومی مجرم ہیں، انہوں نے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا ہے، یہ جان لیں عمران خان کسی دبائو میں نہیں آئے گا، ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔