بے لگام سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کیلئے آن لائن رولز جاری کر دیئے گئے 

بے لگام سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کیلئے آن لائن رولز جاری کر دیئے گئے 
بے لگام سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کیلئے آن لائن رولز جاری کر دیئے گئے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بے لگا م سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کیلئے نئے آن لائن رولز جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے مطابق یو ٹیوب ، فیس بک ، ٹک ٹاک ، ٹویٹر سمیت تمام کمپنیاں رولز کی پابند ہوں گی ۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق نئے آن لائن رولز کے مطابق اسلام ، دفاع پاکستان اور پبلک آرڈر کے بارے میں غلط معلومات دینے پر پانبدی عائد کر دی گئی ہے جبکہ دفاعی اداروں اور دفاع پاکستان مخالف مواد پر بھی پابندی ہوگی ۔ اس کے علاوہ اخلاق باختہ اور فخش مواد اپ لوڈ کرنے پر بھی فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔یو ٹیوب ، فیس بک ، ٹک ٹاک ، ٹویٹر سمیت تمام کمپنیاں رولز کی پابند ہوں گی ۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی جانب سے 9 اکتوبر کو قابل اعتراض مواد سامنے آنے کے بعد عوامی شکایات پر ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی گئی تھی تاہم اب پی ٹی اے نے مشروط اجازت کے ساتھ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بحال کر دیاہے ۔

 پی ٹی اے کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا تھا کہ ٹک ٹاک کو مشروط بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، ٹک ٹاک انتظامیہ یہ یقین دہانی کروائی گی کی یہ مواد دوبارہ شائع نہیں ہو گا ، جو اکاونٹ ممنوعہ مواد پھیلانے میں مصروف ہیں انہیں بند کیا جائے گا ، مقامی قوانین کے مطابق اکاونٹس کو چلایا جائے گا۔

مزید :

قومی -