انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا متوقع دورہ پاکستان، معین علی بھی خاموش نہ رہ سکی، پاکستانیوں کو خوش کر دیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا متوقع دورہ پاکستان، معین علی بھی خاموش نہ رہ سکی، ...
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا متوقع دورہ پاکستان، معین علی بھی خاموش نہ رہ سکی، پاکستانیوں کو خوش کر دیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر معین علی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو عالمی کرکٹ کیلئے بھی اہم قرار دیدیا ہے جن کا کہنا ہے کہ اس سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا عمل تیز کرنے میں مدد ملے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معین علی نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ دنوں مشکل وقت میں انگلینڈ کا دورہ کرنے کا مثبت اور بڑا قدم اٹھایا اور اب اگر انگلینڈ کی ٹیم جنوری میں پاکستان گئی تو یہ دونوں ممالک کیلئے بڑی خوش آئند بات ہوگی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کا دورہ پاکستان نہ صرف میزبان ملک کیلئے بڑی کامیابی بلکہ عالمی کرکٹ کیلئے بھی ایک اہم قدم ہو گا جس سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا عمل تیز کرنے میں مدد ملے گی،امید ہے کہ سیریز کا حتمی فیصلہ ہونے سے ہمیں ایک شاندار ماحول میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے آل راﺅنڈر نے لیگ کے پانچویں سیزن میں شرکت کے تجربے کو بھی بہترن قرار دیا اور کہا کہ نہ صرف کرکٹ اور شائقین بلکہ کھانے، ہوٹل، سیکیورٹی سب انتظامات شاندار تھے، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے مجھ سے باضابطہ طور پر کچھ نہیں پوچھا تاہم ساتھی کھلاڑیوں سے اپنے تجربات کے بارے میں بات کی ہے۔
معین علی نے کہا کہ پی ایس ایل 5 کے نومبر میں ہونے والے باقی میچز میں شرکت یقینی نہیں، میں پاکستان جانے میں بڑی خوشی محسوس کرتا لیکن اپنی مصروفیات کا شیڈول دیکھنا پڑے گا،میرے خیال میں انگلش ون ڈے ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقہ میں ہوں گا، اگلے 2 ہفتوں میں صورتحال واضح ہو جائے گی اور اس کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جا سکے گا، ایونٹ میں ملتان سلطانز کی کارکردگی اچھی رہی اور ہمارے لئگے ٹرافی جیتنے کا بہترین موقع ہے۔
ایک سوال پر معین علی نے کہا کہ پاکستان سے ہمیشہ باصلاحیت کرکٹرز سامنے آتے ہیں، حیدر علی ایک اچھے بیٹسمین ہیں اور وہ ڈیبیو میچ میں ہی بڑی بہادری سے کھیلے، ان کا مستقبل روشن نظر آتا ہے جبکہ نسیم شاہ بھی بہت اچھے باﺅلر ہیں۔ 

مزید :

کھیل -