بھارت نے زمبابوے ٹیم کے اہم ترین رکن کو پاکستان آنے سے روک دیا مگر کیوں؟ ایسا انکشاف کہ جان کر ہر پاکستانی بھارتی سوچ پر افسوس کرے

بھارت نے زمبابوے ٹیم کے اہم ترین رکن کو پاکستان آنے سے روک دیا مگر کیوں؟ ایسا ...
بھارت نے زمبابوے ٹیم کے اہم ترین رکن کو پاکستان آنے سے روک دیا مگر کیوں؟ ایسا انکشاف کہ جان کر ہر پاکستانی بھارتی سوچ پر افسوس کرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے پر بھارت جل بھن کر رہ گیا ہے جس نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے بھارتی کوچ کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ایک روزہ اور ٹی 20 میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان پہنچ گئی ہے۔مہمان ٹیم بذریعہ دبئی اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی جنہیں سخت سیکیورٹی میں ہوٹل لے جایا گیا جو اپنے دورے کے دوران تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کھیلے گی۔ 
بھارت کو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحال ایک آنکھ نہیں بھا رہی اور بھارتی ہائی کمیشن نے ایک مرتبہ پھر افسوسناک روئیے کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے ٹیم کے بھارتی کوچ لعل چندر راجپوت کو پاکستان جانے سے روک دیا ہے اور بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ٹیم کے کوچ کی دورے سے دستبرداری کے حوالے سے بھی آگاہ بھی کر دیا ہے۔ 

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کوچ لعل چندر راجپوت کو پاکستان کا ویزہ جاری کیا گیا تھا تاہم وہ اس کے باوجود ٹیم کے ساتھ پاکستان نہیں آئے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ یکم نومبر اور آخری ایک روزہ میچ تین نومبر کو ہو گا جس کے بعد زمبابوے کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم لاہور پہنچے گی جہاں پہلا میچ 7 نومبر، دوسرا 8 نومبر اور تیسرا میچ 10نومبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -