کراچی طیارہ حادثہ، جاں بحق پائلٹ کے بھائی نے عدالت سے کیوں رجوع کرلیا ؟

کراچی طیارہ حادثہ، جاں بحق پائلٹ کے بھائی نے عدالت سے کیوں رجوع کرلیا ؟
کراچی طیارہ حادثہ، جاں بحق پائلٹ کے بھائی نے عدالت سے کیوں رجوع کرلیا ؟

  

لاہور (ویب ڈیسک) کراچی طیارہ حادثہ میں جاں بحق پائلٹ کے بھائی نے تحقیقات بورڈ کی رپورٹ کو کالعدم قرار دینے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست گزار سلمان اعظم کے وکیل نبیل جاوید کاہلوں نے نشاندہی کی کہ سیکرٹری سول ایوی ایشن نے غیر قانونی طور پر سپیشل انویسٹی گیشن بورڈ تشکیل دیا، تحقیقاتی بورڈ طیارہ حادثہ کی تحقیقات کرنے کا مجاز نہیں تھا او رطیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے جاری نوٹیفکیشن سول ایوی ایشن رولز کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

سول ایوی ایشن رولز کے مطابق انکوائری آفیسرز کو طیارے سے متعلق معلومات ہونا لازمی ہے، تحقیقاتی بورڈ کو طیارے سے متعلق بنیادی تکنیکی معلومات نہیں تھیں، استدعا ہے کہ طیارہ حادثہ کے تحقیقاتی بورڈ کی تشکیل اور حتمی رپورٹ کالعدم قرار دی جائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -