عمران خان نے نواز شریف کا غصہ جیل میں بند شہباز شریف پر نکال دیا

عمران خان نے نواز شریف کا غصہ جیل میں بند شہباز شریف پر نکال دیا
عمران خان نے نواز شریف کا غصہ جیل میں بند شہباز شریف پر نکال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور آمد ن سے زائد اثاثہ جات میں مزید ریمانڈ کی نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے شہبازشریف کو جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیاہے تاہم اب پنجاب حکومت نے شہبازشریف کو جیل میں اے سی کی سہولت نہ دینے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے شہبازشریف کو اے سی کی سہولت نہ دینے کی ہدایت جاری کر دی ہے جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے وزیراعلیٰ کی ہدایات جیل حکام تک پہنچا دی ہیں ۔ محکمہ داخلہ کا کہناتھا کہ سہولیات فراہمی سے متعلق کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے ۔
جیل میں شہبازشریف کو بیرک نمبر دو میں رکھا جائے اور ان کے ساتھ عام قیدیوں والا سلوک ہی برتا جائے گا ۔ اگر شہبازشریف کی بی کلاس منظور ہو جاتی ہے تو پھر انہیں الگ کمرہ ، بیڈ ، ٹیبل لیمپ کی سہولت ملے گی ،محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو جیل رولز 1978 کے مطابق سہولتیں دی جائیں گی ۔

مزید :

قومی -