پی ٹی آئی حکومت کا 17ارب ڈالر کا نیا غیر ملکی قرض لینے کا انکشاف، سٹیٹ بینک نے بھانڈا پھوڑ دیا

پی ٹی آئی حکومت کا 17ارب ڈالر کا نیا غیر ملکی قرض لینے کا انکشاف، سٹیٹ بینک نے ...
پی ٹی آئی حکومت کا 17ارب ڈالر کا نیا غیر ملکی قرض لینے کا انکشاف، سٹیٹ بینک نے بھانڈا پھوڑ دیا

  

 کراچی (آن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے ستمبر 2018 ءکو بیرونی قرض 96 ارب ڈالر تھے،موجودہ حکومت نے 17 ار ب ڈالر کا نیا غیرملکی قرض لیا،جس سے 30 جون 2020 ءتک بیرونی قرض کاحجم113 ارب ڈالررہا۔

روزنامہ پاکستان کے مطابق سٹیٹ بینک آ ف پاکستان نے کہاہے کہ ستمبر 2018 ءکو بیرونی قرض 96 ارب ڈالر تھے،ایک سال کے دوران بیرونی قرضوں میں 7 ارب ڈالراضافہ ہو ا،30 جون 2019 کو بیرونی قرضوں کاحجم 106 ارب ڈالرتھا۔

سٹیٹ بینک کاکہناہے کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف سے ایک ا ر ب 7 کروڑ ڈالر قرض لیا،کمرشل بینکوں سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر لئے گئے،مختلف ممالک سے 3 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -