شنیرا اکرم نے پاکستان میں بچوں کے جنسی استحصال اور بدسلوکی کیخلاف آواز بلند کر دی

شنیرا اکرم نے پاکستان میں بچوں کے جنسی استحصال اور بدسلوکی کیخلاف آواز بلند ...
شنیرا اکرم نے پاکستان میں بچوں کے جنسی استحصال اور بدسلوکی کیخلاف آواز بلند کر دی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے پاکستان میں بچوں کے جنسی استحصال اور بدسلوکی کیخلاف آواز بلند کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق شنیرا کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ پورے پاکستان میں عام جگہوں پر جنسی استحصال ہو رہا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ”اگر آپ عوام میں ہیں اور کوئی آپ کو غیر موزوں طور پر چھوتا ہے تو آپ کو اس کا بھرپور جواب دینے کی ہمت ہونی چاہئے۔“ 


شنیرا نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ”اگر آپ اس قسم کے سلوک کا شکار ہوں تو میں آپ کو اجازت دیتی ہوں کہ آپ اس کی طرف انگلی سے تنبیہ کر تے ہوئے زور سے چیخیں اور کہیں کہ مجھے ہاتھ مت لگاﺅ۔“ انہوں نے ہیش ٹیگ ”پاکستان بچوں سے بدسلوکی کے خلاف ہے“ کا بھی استعمال کیا۔

مزید :

کھیل -