ٹرمپ اور ڈاکٹر فاﺅچی مابین تلخیوں میں اضافہ، امریکی صدر نے ماہر امراض کو ملکی تباہی کا ذمہ دار قرار دےدیا

ٹرمپ اور ڈاکٹر فاﺅچی مابین تلخیوں میں اضافہ، امریکی صدر نے ماہر امراض کو ...
ٹرمپ اور ڈاکٹر فاﺅچی مابین تلخیوں میں اضافہ، امریکی صدر نے ماہر امراض کو ملکی تباہی کا ذمہ دار قرار دےدیا

  

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی وبا کورونا وائرس کی اصل صورتحال سے ملک کو خبردار کرنے والے ڈاکٹر فاﺅچی کو ملک کے لیے تباہی قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے سب سے بڑے ماہر امراض برائے متعدی امراض ڈاکٹر فاﺅچی سے شدید ناراض ہو گئے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے بچاﺅ کی نصیحتیں کرنے والوں کو احمق قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو اب کورونا وائرس سے بچا ﺅکی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں کوئی دلچپسی نہیں، لوگ کورونا وائرس کا سن سن کر عاجز آ چکے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسرے اور آخری مباحثے کے منتظمین جو بائیڈن نواز قرار دے دیا اور کہا کہ آخری مباحثے کا طریقہ کار تبدیل کیا جانا چاہیے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کو غیر سنجیدہ لینے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ دنوں خود کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ امریکا میں عالمی وبا کورونا وائرس کے خطرناک وار جاری ہیں اور وبا سے اب تک 8 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں جب کہ امریکا میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سوا 2 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -