”بلاول نے پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے میں شرکت سے معذرت کر لی ہے “سینئر صحافی کامران خان نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز صبح سویرے کیپٹن (ر)صفدر کو سندھ پولیس نے مزار قائد تقدس پامالی کیس میں چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا تھا تاہم شام کو ان کی عدالت سے ضمانت منظور ہو گئی اور وہ مریم نواز کے ہمراہ لاہورپہنچ گئے لیکن اب سینئر صحافی کامران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق کامران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”بلاول بھٹو زرداری پی ڈی ایم کے مستقبل سے ناامید ہو گئے ہیں ،پہلے جلسے میں آخری وقت میں نواز شریف کا ویڈیو خطاب روک دیا گیا پھر اس کے بعد سندھ پولیس نے بلاول مہمانان خصوصی مریم صفدر کو ہوٹل کا کمرہ توڑ گرفتار کیا ، جس کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو عزیز بھٹی تھانے میں بند کیا اور پھر شام کو سندھ حکومت نے صفدر کی ضمانت کی مخالفت کی اور اب بلاول نے PDM کوئٹہ جلسہ شرکت سے معذرت کرلی ہے ۔