وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کے سینئر پروفیسر کورونا کے باعث انتقال کر گئے
بہاولپور(آئی این پی ) بہاولپور میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر محمد فیاض کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ کورونا ٹاسک فورس کے فوکل پرسن کے مطابق بہاول وکٹوریہ اسپتال کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر محمد فیاض کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد زیر علاج تھے۔