باکسر عامر خان بھی سیاست میں آنے کے لیے پر تولنے لگے

لندن (مجتبیٰ علی شاہ )شہرہ آفاق باکسر عامر خان بھی سیاست میں آنے کے لیے پر تولنے لگےاور اپنی ایک ٹوئیٹ میں عامر خان نے ملکی سیاست میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کر دی۔
باکسر عامر خان کا کہناتھاکہ مجھ سے بہت مرتبہ پوچھا گیا کہ کیا میں پاکستان میں سیاست میں حصہ لوں گا؟بطور ایک کھلاڑی اور ملکی سفیر, یہ قابل عزت ہے کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ میں سیاست میں حصہ لوں گا, حقیقت میں میں ملک کی مدد کرنا پسند کروں گا, فلپائن میں میں مینی پیکئو ئیاو کی اس کے ملک کے لیے عظیم خدمات دیکھ چکا ہوں, مجھے علم ہے کہ میں بھی ایسا ہی پاکستان کے لیے کر سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کرنے کو یہ ایک بہت بڑا فیصلہ ہو گا, ہو سکتا ہے کہ میں ایک روز اس پر غور کروں, میں اپنے مقلدین سے پوچھنا چاہوں گا کہ وہ اس بارے میں کیا سوچتے ہیں, میں نے ملک میں بہت سے سیاستدانوں اور آرمی جرنیلوں اس معاملے پر نشستیں کی ہیں جنہوں نے ملکی موضوعات پر اتفاق اور اختلاف کیا۔
باکسر عامر خان کا کہناتھاکہ میرا دل صاف ہے اور میں پاکستان کے لیے بہترین چاہوں گا, دیکھتے ہیں کس اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے, میرے پرانے معتدل دوست اور عالمی چیمپئن باکسر مینی پیکئو ئیاو نے سیاست میں شمولیت اختیار کی ہے, میں پاکستان کو ایک بہتر جگہ بنانا چاہتا ہوں, میں بہت سے شعبوں بشمول کھیل, تعلیم, چائلڈ لیبر کو روکنے اور بہت سی چیزوں میں بہت مددگار ثابت ہونا چاہتا ہوں, ہم سب نے ایک روز اس جہاں کو چھوڑ جانا ہےمگر جب تک ہم یہاں ہیں ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔