”ثقلین مشتاق سے بہتر سپین باؤلنگ کوچ آج تک نہیں دیکھا“ 

”ثقلین مشتاق سے بہتر سپین باؤلنگ کوچ آج تک نہیں دیکھا“ 
”ثقلین مشتاق سے بہتر سپین باؤلنگ کوچ آج تک نہیں دیکھا“ 
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر معین علی نے کہا ہے کہ ثقلین مشتاق سے بہتر سپن باؤلنگ کوچ آج تک نہیں دیکھا، وہ اس فن کے بارے میں بڑا علم رکھتے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کے دوران معین علی نے ثقلین مشتاق کو بہترین سپن باؤلنگ کوچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان جیسا کوچ آج تک نہیں دیکھا جن کے پاس اس فن کے بارے میں بڑا علم ہے اور مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ 

انہوں نے کہا کہ مشتاق احمد اور اظہر محمود سے بھی دوستی ہے جبکہ دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ بھی اچھا وقت گزارنے کا موقع ملا ہے، میری والدہ پاکستان میں پیدا ہوئی تھیں اور میں بچپن میں وہاں جاتا رہا ہوں، خواہش ہے کہ خوبصورت ملک میں بھرپور سپر وتفریح کرتے ہوئے کئی مقامات دیکھوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ کیریئر میں کبھی نسلی منافرت کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور ایشیائی نژاد ہونے کے باوجود مینجمنٹ نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں ٹی 20 ٹیم کی قیادت سونپی، ورلڈکپ میں شرکت کے بعد یہ میرے اور فیملی کیلئے ایک بہت بڑا اور قابل فخر موقع تھا۔ 

مزید :

کھیل -