ریلوے ٹریک پر سیلفی یا فوٹو شوٹ کرانا حماقت، جوڑے کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد برطانوی نیٹ ورک ریل کا موقف آگیا

ریلوے ٹریک پر سیلفی یا فوٹو شوٹ کرانا حماقت، جوڑے کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد ...
ریلوے ٹریک پر سیلفی یا فوٹو شوٹ کرانا حماقت، جوڑے کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد برطانوی نیٹ ورک ریل کا موقف آگیا

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ )نارتھ یارک شائر میں ریلوے پٹریوں پر شادی کی تصویریں سامنے آنے کے بعد ایک دلہن کے جوڑے کی نیٹ ورک ریل نے مذمت کی ہے، یہ جوڑا جولائی میں وہٹبی کے قریب لائن پر تھا جو سی سی ٹی وی میں پکڑا گیا۔ جون اور ستمبر کے مابین 5000 سے زیادہ ایسے واقعات ریکارڈ کیے گئے تھے ، جس میں بہت سے لوگ فوٹو کی نیت  سے ریلوے کا استعمال کرتے تھے۔ نیٹ ورک ریل نے کہا کہ سیلفی لینا اور فوٹو شوٹ کرنا "حماقت ہے۔ 

ہولیوکس کے اداکار ایلس ہولنس کو ریلوے پر فوٹو شوٹ سے سوشل میڈیا پر تصاویر شائع کرنے کے بعد جولائی میں معافی مانگنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ انہوں نے اعتراف کیا تھا  کہ یہ "غیر ذمہ دارانہ عمل " ہے اور وہ "اس طرح کی خطرناک صورتحال میں حصہ لینے پر پرہیز کریں گے

مزید :

برطانیہ -