دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4کروڑ3لاکھ 48ہزار737ہوگئی
بیجنگ (شِنہوا)جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کے مرکز نے دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں، یہ 20اکتوبر کوپاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک ہیں پوری دنیا میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4کروڑ3لاکھ 48ہزار737تک پہنچ گئی ہے،امریکہ 82لاکھ12ہزار981 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ بھارت75لاکھ50ہزار273مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اوربرازیل52لاکھ50ہزار727مصدقہ کیسز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔روس میں14لاکھ 6ہزار667اورارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 10لاکھ 2 ہزار662 تک پہنچ گئی۔ سپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 9لاکھ 74ہزار449تک پہنچ گئی ہے ۔کولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 9لاکھ65ہزار883اورفرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 9لاکھ52ہزار600جبکہ پیرو میں مصدقہ کیسز کی تعداد8لاکھ68ہزار675تک پہنچ گئی ہے ۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد91ہزار546ہوگئی ہے۔