وقاص میرابھانجا اور تحریک انصاف کا ورکر ہے ، حلیم عادل شیخ 

وقاص میرابھانجا اور تحریک انصاف کا ورکر ہے ، حلیم عادل شیخ 
وقاص میرابھانجا اور تحریک انصاف کا ورکر ہے ، حلیم عادل شیخ 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ وقاص میرابھانجا اور تحریک انصاف کا ورکر ہے ، وقاص پی ٹی آئی کاکارکن ہے اس لئے ہم ساتھ موجود تھے،وقاص کو دھمکیاں دی گئیں تو ہم تھانے گئے ۔

حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مزار قائد کا تقدس پامال کیاگیا،مزار قائد کا تقدس پامال ہونے پر سندھ حکومت نے ایکشن کیوں نہیں لیا؟،سندھ حکومت کی بروقت کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے معاملے کوطول ملا،انہوں نے کہاکہ تھانے گئے اور پولیس کو کہا کہ ایف آئی آر کاٹنی پڑے گی ۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات کروانا سندھ حکومت کاکام ہے،مزار قائد پر کوئی کسی بھی وقت جاسکتا ہے،انہوں نے کہاکہ مریم صاحبہ آپ کو سندھ میں اچھی نہیں لگتی ہیں،کیپٹن(ر)صفدر نے ملک کو بدنام کرنے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے ،عدالت میں دلائل جاری تھے کہ مریم نے کہہ دیا کہ ضمانت ہو گئی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -