جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے کولون انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے کولون انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے کولون انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے کولون انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں کینیڈا کے فیلکس اگیورا آلائیشم کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سال کا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کولون انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو کا مقابلہ کینیڈا کے فیلکس اگیور آلائیشم سے تھے ، سال کے پہلے اے ٹی پی ٹائٹل کے حصول کیلئے جرمن کھلاڑی نے حریف کے خلاف پہلا سیٹ 3-6 سے اپنے نام کیا۔ 
دوسرے سیٹ میں بھی اگیور آلائیشم آف کلر نظر آئے اور سیٹ 3-6 سے ہار گئے، یو ایس اوپن کے فائنل میں شکست کھانے والے زیوریو نے اس بار کوئی غلطی نہ کی اور صرف 80 منٹ کے کھیل میں ٹائٹل اپنے نام کیا، یہ الیگزینڈر زیوریو کا مجموعی طور پر 12واں اور رواں سال کا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل ہے۔

مزید :

کھیل -