کراچی : شیریں جناح کالونی میں بس میں بم دھماکا،6 افراد زخمی 

کراچی : شیریں جناح کالونی میں بس میں بم دھماکا،6 افراد زخمی 
کراچی : شیریں جناح کالونی میں بس میں بم دھماکا،6 افراد زخمی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں بس میں بم دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں بس میں بم دھماکا ہوا ،دھماکے میں 6 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ڈی آئی جی کاکہناہے کہ بم ٹرمینل کے گیٹ کے ساتھ نصب کیاگیاتھا،متاثرہ جگہ سے گزرنے والی بس دھماکے کی زد میں آگئی ،دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے،پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے سلنڈر کاکوئی ٹکڑا نہیں ملا،جائے وقوعہ سے بال بیرنگ بھی ملے ہیں ۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -