مزار قائد پر نعرہ بازی کرکے بانی پاکستان کی روح کو تکلیف پہنچائی گئی: وسیم عباسی

مزار قائد پر نعرہ بازی کرکے بانی پاکستان کی روح کو تکلیف پہنچائی گئی: وسیم ...
مزار قائد پر نعرہ بازی کرکے بانی پاکستان کی روح کو تکلیف پہنچائی گئی: وسیم عباسی

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ ) برطانیہ میں پاکستانی نژاد معروف اکاؤنٹنٹ وسیم عباسی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جماعتوں نے مزار قائد پر نعرہ بازی کرکے بانی پاکستان کے روح کو تکلیف پہنچائی ہے ، ہم اوورسیز کمیونٹی  بہت رنجیدہ ہے، مزارات ، درگاہیں اور عبادت خانے  صرف دعائے خیر کے لیے ہوتے ہیں ۔

ان کا کہناتھاکہ بد قسمتی سے آج کل ہمارے سیاستدان مساجد ، مذہبی  مقامات اور  مزارات کو بھی نہیں بخشتے اور ان کو سیاسی پوائنٹ  سکورنگ کے لئے استعمال کرتے ہیں ۔ مسلم لیگ ن ہو،  پی ٹی آئی ہو یا کوئی اور جماعت  ان پر پابندی ہونی چاہیے کہ وہ اپنےکارکنان کے ہمراہ ایسے  مقدس مقامات پر  پر  نا جائیں جہاں نعرہ بازی اور ہلڑ بازی ہو

مزید :

برطانیہ -