کیا آئی جی سندھ کو اغواءکیا گیا تھا؟ اپوزیشن کے دعوے پر صحافیوں نے جب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی سے یہ سوال کیا تو کیا ہوا؟ جانئے 

کیا آئی جی سندھ کو اغواءکیا گیا تھا؟ اپوزیشن کے دعوے پر صحافیوں نے جب ...
کیا آئی جی سندھ کو اغواءکیا گیا تھا؟ اپوزیشن کے دعوے پر صحافیوں نے جب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی سے یہ سوال کیا تو کیا ہوا؟ جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ سندھ مرا دعلی شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے معاملے پر تحقیقات کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان کر دیاہے لیکن دلچسپ صورتحال اس وقت پیداہوئی جب صحافیوں نے آئی سندھ کے مبینہ اغواءسے متعلق سوالات کیے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرا د علی شاہ اپنی پریس کانفرنس مکمل کر چکے تھے اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات دے رہے تھے تو اس دوران جب یہ سوال سامنے آیا کہ ” اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ آئی جی سندھ کو مبینہ اغواءکیا گیا اور پریشر ڈالا گیا “ ۔ مراد علی شاہ نے سوال سنا اور وہ وہاں سے جواب دیئے بغیر ہی اٹھ کر چلے گئے ، صحافی سوال کرتے رہے لیکن انہیں کوئی جواب نہیں ملا ۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت نے مزار قائد پرحاضری دی اور اس دوران کچھ ایسی چیزیں ہوئیں جو نہیں ہونی چاہیے تھیں، مزار کا تقدس سب کو کرنا ہے تاہم مزار پر نعرے بازی پہلی بار نہیں ہوئی، پی ٹی آئی کی قیادت کئی بار مزار کی بے حرمتی کرچکی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی درخواست لے کر پولیس کے پاس گئے، پی ٹی آئی ارکان صوبائی اسمبلی نے پولیس پر دباو¿ ڈالنے کی کوشش کی مگر پولیس دباو¿ میں نہ آئی کیوںکہ پولیس کبھی غلط کام نہیں کرے گی، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو سمجھایا گیا کہ یہ قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے لیکن اس کا اختیار پولیس کا نہیں مجسٹریٹ کا ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس کو ڈرانا دھمکانا منتخب نمائندوں کا کام نہیں ہوتا، ایک وفاقی وزیرالٹی میٹم دے رہا تھا جب کہ درخواست دائر کرنے سے پہلے پلاننگ کی گئی، پی ٹی آئی نے وقاص نامی شخص سے درخواست دلوائی اور جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے معاملے کی تحقیقات ہوگی اور سازش میں شامل لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقاص اشتہاری اور مفرور ملزم ہے، اشتہاری شخص پی ٹی آئی کے لوگوں کے ساتھ تھانے آیا،دہشت گردوں کے خلاف پورا ملک ایک پیج پرہے تاہم پی ٹی آئی ملک کو کس طرف لے جارہی ہے، پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ملکی مفاد میں ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری کے معاملے پر کمیٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزرا پرمشتمل کمیٹی بنائیں گے جس میں 3 سے 5 صوبائی وزرا شامل ہوں گے، واقعہ سے متعلق تشویشناک باتیں سامنے آئی ہیں ان پرانکوائری ہوگی جب کہ انکوائری والے مجھے بھی بلائیں گے تو جاوں گا۔

مزید :

قومی -