ٹائیگر ووڈز ہیرو ورلڈ چیلنج گولف ٹورنامنٹ کورونا وائرس کے باعث ملتوی

ٹائیگر ووڈز ہیرو ورلڈ چیلنج گولف ٹورنامنٹ کورونا وائرس کے باعث ملتوی
ٹائیگر ووڈز ہیرو ورلڈ چیلنج گولف ٹورنامنٹ کورونا وائرس کے باعث ملتوی
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

نساﺅ (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث ٹائیگرووڈز ہیرو ورلڈ چیلنج گولف ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا ہے جو اب اگلے سال کھیلا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق ہیرو ورلڈ چیلنج کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ورلڈ چیلنج گولف 3 سے 6 دسمبر تک بہاماس میں ہونا تھا تاہم ہر سال ہونے والے ایونٹ ہیرو ورلڈ چیلنج کو عالمی وباءکورونا وائرس کے دوران سفری پابندیوں کے باعث ملتوی کیا گیا ہے اوراب اس کا انعقاد اگلے برس ہو گا۔ 

واضح رہے کہ ہیرو ورلڈ چیلنج گولف کے میزبان ٹائیگر ووڈز ہیں اور اس ایونٹ میں ہر سال دنیا کے 18 ٹاپ گولفرز حصہ لیتے ہیں تاہم کورونا وائرس کے باعث دیگر کئی ایونٹس کی طرح اسے بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ 

مزید :

کھیل -