ہماری اصل اپوزیشن مہنگائی ہے ،وزیراعظم اور وزراکاکابینہ اجلاس میں اتفاق 

ہماری اصل اپوزیشن مہنگائی ہے ،وزیراعظم اور وزراکاکابینہ اجلاس میں اتفاق 
ہماری اصل اپوزیشن مہنگائی ہے ،وزیراعظم اور وزراکاکابینہ اجلاس میں اتفاق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم اور وزرا نے اس بات پر اتفاق ہے کہ ہماری اصل اپوزیشن مہنگائی ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے لے آیا،اجلاس میں مہنگائی، کورونا اور اپوزیشن کے جلسوں میں خواتین بارے بیانات پر بات چیت ہوئی،ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم اور وزرا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہماری اصل اپوزیشن مہنگائی ہے۔
کابینہ اجلاس میں مہنگائی پر کھل کر بحث کی گئی ،وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ وزرامہنگائی کے خاتمے کوہی اپنا پہلا مشن بنائیں، 
ذرائع کے مطابق وزرا کی اکثریت نے اشیائے ضروریہ مہنگی ہونے پر تحفظات اور تشویش سے آگاہ کیا،وزیراعظم نے چینی اور آٹے کی قیمتیں کنٹرول نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا، وزیراعظم نے کہاکہ گندم وافر مقدار میں ہے تو آٹے کی قیمتیں کم کیوں نہیں ہورہی ؟،چینی کاسٹاک موجود ہونے کی رپورٹس کے باوجود قیمت کم کیوں نہیں ۔
وزیراعظم نے وزرا کو غفلت برتنے والوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے خاتمے کیلئے تمام سرکاری محکمے اپناان پٹ دیں ۔
 گندم کے بیج کی مقدار میں کمی کی اطلاع پر وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے کہاکہ گندم بوائی سے پہلے بیج کسی صورت کم نہیں ہونا چاہئے ۔