وفاقی کابینہ اجلاس،ندیم افضل چن کی چینی سستی کرنے کافارمولا دینے کی پیشکش 

وفاقی کابینہ اجلاس،ندیم افضل چن کی چینی سستی کرنے کافارمولا دینے کی پیشکش 
وفاقی کابینہ اجلاس،ندیم افضل چن کی چینی سستی کرنے کافارمولا دینے کی پیشکش 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی کابینہ اجلاس میں ندیم افضل چن نے چینی سستی کرنے کافارمولا دینے کی پیشکش کردی۔

نجی ٹی وی 92 نیوزنے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں مہنگائی پر کھل کر بحث کی گئی ، وزرا کی اکثریت نے اشیائے ضروریہ مہنگی ہونے پر تحفظات اور تشویش سے آگاہ کیا،وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ وزرامہنگائی کے خاتمے کوہی اپنا پہلا مشن بنائیں، وزیراعظم نے چینی اور آٹے کی قیمتیں کنٹرول نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ گندم وافر مقدار میں ہے تو آٹے کی قیمتیں کم کیوں نہیں ہورہی ؟،چینی کاسٹاک موجود ہونے کی رپورٹس کے باوجود قیمت کم کیوں نہیں ۔

ندیم افضل چن نے چینی سستی کرنے کافارمولا دینے کی پیشکش کردی ،معاون خصوصی نے کہاکہ گندم بھی سستی ہوسکتی ہے متعلقہ حکام میرے ساتھ بیٹھ جائیں ،دیکھتا ہوں گندم اورچینی کیسے سستی نہیں ہوتی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -