گوجرانوالہ جلسہ، رانا ثناء اللہ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

گوجرانوالہ جلسہ، رانا ثناء اللہ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا
گوجرانوالہ جلسہ، رانا ثناء اللہ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

  

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) رانا ثناء اللہ کی گاڑی کے پولیس ناکے پر نہ رکنے اور پولیس اہلکار کو  دھکیل کر آگے لے جانے پر ان کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ جلسے کے روز لیگی رہنما جب سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کے گھر پر پریس کانفرنس کرنے کے بعد جلسہ گاہ کی جانب روانہ ہوئے تو راستے میں ناکے پر پولیس نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق  سب انسپکٹر اصغر حسین نے گاڑی روکنے کی کوشش کی تھی ،اصغر حسین کی مدعیت میں ارادہ قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت رانا ثنا اللہ، خرم دستگیر اور مقامی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔فوٹیج میں بھی دیکھا جا سکتا ہے سفید رنگ کی گاڑی لوگوں کے ہجوم میں عوام کے سامنے پولیس اہلکاروں کو دھکیلتی ہوئی آگے بڑھی ہے۔مدعی مقدمہ سب انسپکٹر اصغر حسین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ گاڑی میں موجود لیگی رہنماؤں نے اراداتاً اسے جان سے مارنے کی کوشش کی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -